دارالحکومت دہلی میں آج صبح لوگ سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے نظر آئے اور کم از کم درجہ حرارت میں معمولی سی کمی آئی۔دھند کی وجہ سے ریل اور ہوائی جہاز کی
خدمات پر بھی اثر پڑا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت میں ہلکی سی کمی آئی اور یہ کل
کے 9.8 ڈگری سیلسیس کے مقابلے 9.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔